ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / گوکرن مندرمیں چوری کی واردات کے بعد پولس نےکیا چور کوگرفتار، مال ضبط

گوکرن مندرمیں چوری کی واردات کے بعد پولس نےکیا چور کوگرفتار، مال ضبط

Thu, 21 Jan 2021 18:55:47    S.O. News Service

کمٹہ:21؍جنوری (ایس اؤ نیوز)گوکرن کے مہاستی مندر میں ہوئی چوری کے متعلق کمٹہ پولس نے مقید ملزم وویکانند درگیا کھاروی سے پوچھ تاچھ کے دوران  وویکانند نے  چوری انجام دینے کی  واردات قبول کرلیا ہے، جس کے بعد اس کی تحویل  سے    22گرام وزنی 62000روپئے مالیت کا منگل سوتر اور دیگر زیورات ضبط کرلیا  گیاہے۔

خیال رہےکہ تعلقہ کے گوکرن پولس تھانہ حدود کے ہنیہلی دیہات کی شری سنکد مہاستی مندر میں قریب 22گرام وزنی سونے کا منگل سوتر اور 5000روپئے  کی چوری ہوئی تھی۔ مندر کے اندر رکھی ہوئی  عطیہ ڈبی سے چوری ہونے کے متعلق 10دسمبر 2020کو گوکرن پولس تھانہ میں شکایت درج ہوئی تھی۔

کمٹہ پولس نے مقید ملزم وویکانند سے پوچھ تاچھ کرنےکے بعد 21جنوری کو عدالت میں پیش کیا۔ جہاں ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کچھ دن قبل انکولہ کی پولس  ہوناور، کمٹہ اورا نکولہ تعلقہ جات کی مندروں میں ہورہی چوری کے متعلق ملزم کی تلاش میں تھی تو وویکانند ہتھے چڑھ گیا تھا ، جوں جوں پوچھ تاچھ جاری رہی ، اسی طرح ملزم یکے بعد دیگر ے چوری کی وارداتوں کو قبول کرتارہا۔


Share: